ریاض : سعودی حکومت نے تفریحی پروجیکٹ کی تعمیر کےلیے کمپنیوں کو 10 ارب ریال کے ٹھیکے دینے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ پراجکیٹ دارالحکومت ریاض کے قریب القدیہ کے علاقے میں جاری ہے، سعودی انویسٹمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ میگا انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس پراجیکٹ کی تعمیر کےلیے کمپنیوں و دس ارب ریال کے ٹھیکے دئیے جائیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ القدیہ میں جاری پراجیکٹ کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت تعمیر کیا جارہا ہے جس کی تعمیر کےلیے 334 مربع کلومیٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ وژن 2030 کے تحت خلیجی ریاست سعودی عرب کا 2030 تک تیل سے انحصار کم کرکے دیگر پراجیکٹ پر منحصر کرنا ہے جس سے معیشت کو استحکام عطا ہو۔
پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو مائیکل رینجر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایک ارب ریال کے ٹھیکے دیے جاچکے ہیں، تعمیراتی کاموں جلد مکمل ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کی رقم کو ایک ارب ریال سے بڑھا کر دس گنا زیادہ کر دیا جائے اور یہ دس ارب ریال تک ہو سکتی ہے۔