جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

شاہین شاہ کی بولنگ رفتار کیوں کم ہو رہی ہے؟ سابق ٹیم ڈائریکٹر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ کے پیس میں مسلسل کمی سب کے لیے تشویش کا باعث ہے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے اہم تجزیہ کیا ہے۔

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں میزبان فخر عالم نے شاہین شاہ کی کم ہوتی بولنگ رفتار سے متعلق سوال کیا جس پر محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کے بہت کم بولرز ہیں جو 140 یا اس سے زائد کی رفتار پر خود کو برقرار رکھتے ہیں کیونکہ یہ ایل طویل فارمیٹ ہوتا ہے جہاں طویل بولنگ اسپیل، سارا دن فیلڈنگ ہوتی ہے اس لیے تھکن بھی لازمی ہو جاتی ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ جہاں تک بات ہے شاہین شاہ کی تو وہ کچھ عرصے سے ٹیسٹ میں مسلسل 136 اور 137 کی رفتار سے بولنگ کرا رہے ہیں، اگر وہ کچھ بالز 140 کی رفتار سے بھی کرائیں تو ایوریج 139، 138 تک ہو سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا ہے۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بولر کا ردھم بھی انہیں بیک کر رہا ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ شاہین شاہ جب بھی ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی میں بولنگ کرتے ہیں تو 140 کے قریب قریب رہتے ہیں لیکن ٹیسٹ میں ان کی اسپیڈ چار سے پانچ کلو میٹر کم ہو جاتی ہے۔

 

محمد حفیظ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اس کی وجہ وائیڈ بال کرکٹ کا مختصر ہونا ہے کہ اس میں چھوٹے چھوٹے اوورز کرانا ہوتے ہیں تو بولر کی توانائی بھی پوری ہوتی ہے اس وجہ سے ان کی پیس 140 اور بعض اوقات اس سے اوپر نظر آتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں