ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

دبئی ایئرپورٹ: مسافروں کے پاسپورٹ پر یہ مہر کیوں لگائی جارہی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام نے مریخ مشن سے متعلق کامیاب پیش رفت کی خوشی میں مسافروں کو بھی شریک کرلیا اور ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر ‘مریخ مہر’ لگائی جارہی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاسپورٹ پر سرخ رنگ کی ’ختم المریخ‘ (مریخ مہر) لگائی جارہی ہے، اماراتی امیگریشن کا خوشی منانے کا یہ منفرد انداز ہے۔ متحدہ عرب امارات نے سات ماہ قبل الامل خلائی مشن بھیجا تھا، پہلا عرب خلائی مشن جلد ہی مریخ پر پہنچنے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ‘الامل مشن’ مریخ کے مدار میں داخل ہوچکا ہے، اسی سلسلے میں دبئی ایئرپورٹ پہنچے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جارہی ہے جس میں لکھا ہے ‘آپ امارات پہنچ گئے اور امارات مریخ پر پہنچ گیا‘۔

مہر کے لیےسرخ روشنائی استعمال ہورہی ہے جسے ’مریخ کی روشنائی‘ کا نام دیا گیا۔

خیال رہے کہ خلائی مشن گزشتہ سال 20 جولائی کو جاپانی خلائی اسٹیشن پناگاشیما سے روانہ ہوا تھا۔ ‘الامل’ نے چھ مرحلوں میں 493 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا اور مریخ کے مداد میں داخل ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں