تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

مادھوری ڈکشٹ کو برقع کیوں پہننا پڑا، راز سے پردہ اٹھادیا

بالی وڈ کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشٹؐ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی مشہور زمانہ فلم تیزاب دیکھنے کےلیے برقع پہن کر سنیما گئی تھیں۔

دھک دھک گرل سے مشہور 90 کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹری میں راج کرنے والی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ایک انٹرویو میں ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کچھ رازوں سے پردہ اٹھایا ہے۔

ان میں ایک برقع پہننے کا واقع بھی ہے جس کے بارے میں مادھوری نے بتایا کہ 1988 میں جب ان کی فلم تیزاب ریلیز ہوئی تو ہر ایک نے مجھے بتایا کہ اس میں مجھ پر فلمایا گیا گانا ’’ایک دو تین‘‘ کو سنیما کی بڑی اسکرین پر دیکھنے کا الگ ہی مزا ہے لوگوں کی اس بات نے میرے تجسس میں اضافہ کیا اور میں نے بھی سنیما جاکر اپنی فلم دیکھنے کا ارادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ چندن سنیما گئیں جو ایک سنگل اسکرین تھیٹر تھا، میں نے لوگوں کی نگاہوں سے بچنے کے لیے برقع پہن رکھا تھا ہم سنیما کے اندر جاکر بیٹھے گئے اور ذاتی طور پر دیکھنا چاہا کہ سنیما آنے والے شائقین کے جذبات اور ردعمل کیسا ہے۔

مادھوری نے بتایا کہ ہم اگلی قطار کی نشستوں پر بیٹھے تھے، فلم شروع ہوچکی تھی لیکن میں ایک دو تین گانے کا انتظار کررہی تھی جیسے ہی گانا شروع ہوا تو سنیما میں ہلچل مچ گئی ہمارے پیچھے بیٹھے لوگ دیوانے ہوگئے اور انہوں نے اسکرین کی طرف سکے پھینکنا شروع کردیے جو ہمارے سروں پر بھی لگ رہے تھے۔

واضح رہے کہ تیزاب فلم اپنے وقت کی بلاک بسٹر اور 1988 کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی، این چندرا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 50 ہفتوں تک سنیما گھروں میں چلی تھی اور اسمیں انیل کپور نے مادھوری کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اس میں مادھوری پر فلمایا جانے والا گیت ایک دو تین اداکارہ کے یادگار گانوں میں سے ایک ہے جسے اب تک ان کے چاہنے والے بھول نہیں پائے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ نے تیزاب کے علاوہ رام لکھن، بیٹا، ہم آپ کے ہیں کون، ساجن جیسی درجنوں سپرہٹ ہٹ فلموں میں یادگار کردار نبھائے ہیں۔

اداکارہ ان دنوں نیٹ فلیکس سیریز دی فیم گیم کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے کی تیاری کررہی ہیں جس میں وہ ایک سپراسٹٓار کا کردار ادا کررہی ہیں جو اچانک لاپتہ ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -