تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

تین لاکھ 16 ہزار سے زائد تارکین کے کویت چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

کویت میں مقیم 3 لاکھ 16 ہزار سے زائد تارکین اپنے وطن کو واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

کویت کے روزنامہ اخبار الانبا کی رپورٹ کے مطابق کویت میں مقیم غیر ملکی کارکنان و دیگر افراد مختلف وجوہات کی بناد پر اپنے رہائشی اقاموں کی بروقت تجدید کروانے میں ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق ان غیرملکی تارکین کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 700 سے زائد ہیں، جن میں سے بیشتر کرونا کی وجہ سے اپنے ملک جاکر پھنس گئے یا پھر سفری پابندیوں کی وجہ سے واپس نہ آسکے۔

ان غیرملکیوں میں ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنے روزگار کا کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد رضاکارانہ طور پر وطن جانے کا فیصلہ کیا جبکہ ان میں کچھ ایسے بھی غیرقانونی تھے جنہیں دستاویزات مکمل نہ ہونے پر  ملک بدر کیا گیا۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ان میں پرائیوٹ ، سرکاری اداروں کے ملازمین، گھریلو کارکنان اور ایک ہی کفیل کے پاس کام کرنے والے ہیں۔ جن میں سے بیشتر ایک عرب اور ایک ایشیائی ملک سے تھے۔

محکمہ داخلہ نے ایسے تمام غیرملکیوں کو ہدایت کی جن کے اجازت نامے کی میعاد ختم ہوچکی وہ دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں جس کے بعد تمام طریقہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -