بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

نواز شریف کا خطاب کیوں نہیں ہوا؟ وجوہات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نوازشریف کے کراچی جلسے میں خطاب نہ کرنے کی وجوہات بتا دیں۔

سابق وزیراعظم و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح طے ہو گیا تھا نوازشریف خطاب نہیں کریں گے، نوازشریف کا اپنا فیصلہ تھاکہ وہ تقریر نہیں کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کل نوازشریف نےکہا آج مجھےخطاب کی ضرورت نہیں ہے، کوئٹہ جلسے میں خطاب کروں گا۔

کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر شاہد خاقان نے کہا کہ وفاقی ادارےکی حدود میں واقعہ پیش آیاہے، وفاقی ادارےکی جانب سےکوئی درخواست نہیں دی گئی، ایک شخص کی جانب سےکہاگیامیری دل آزاری ہوئی ہے، سندھ حکومت کہتی ہے ہمارا واقعے سےکوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں دال میں بہت کچھ کالاہے، وفاقی حکومت کوجواب دینا ہوگا،اداروں کی بھی بات آرہی ہے، وفاق صوبائی حکومت کےمعاملات میں دخل اندازی کررہی ہے سندھ حکومت کوواقعےکی تحقیقات کرنی چاہیے، آئی جی سندھ کواغواکیاگیاہےتویہ انتہائی سنگین واقعہ ہے۔

آڈیو نوٹ میرا ہی ہے

سابق گورنر سندھ اور ترجمان نواز شریف محمد زبیر عمر نے کہا کہ آڈیونوٹ میراہی ہے، آڈیونوٹ میں کہاہےکہ وزیراعلیٰ سندھ نےمجھےبتایاتھا میں نےکسی سیکٹرکمانڈرکانام نہیں لیاوہ کہاجووزیراعلیٰ نےبتایا، قانون پرکوئی ایکشن کرناہوتاہےتواس کاطریقہ کاربھی موجودہے۔

محمدزبیر نے کہا کہ نوازشریف کوکل جلسےمیں خطاب سےکسی نےنہیں روکا،نوازشریف کے بیانیے کا بوجھ 100فیصد اٹھاسکتےہیں جو نوازشریف کےبیانیےکابوجھ نہیں اٹھاسکتاوہ الگ ہوجائےگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں