منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستانی ٹیم کو چارٹرڈ فلائٹ سے کیوں نہیں بھیجا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اسکواڈ کے 6 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قومی ٹیم کو چارٹرڈ فلائٹ سے نیوزی لینڈ روانہ نہ کرنے پر سوالات اٹھ گئے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ نیوزی لینڈ نے چارٹرڈ فلائٹ کی کوئی پیشکش نہیں کی، چارٹرڈ فلائٹ کے اخراجات میزبان ملک اٹھاتا ہے۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کےدورے میں فرق ہے، دورہ انگلینڈ میں میزبان بورڈ چارٹرڈ فلائٹ دینے کیلئےراضی تھا جب کہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم بھی کمرشل فلائٹ سےگئی تھی۔

دورہ نیوزی لینڈ، قومی اسکواڈ کے 6 ارکان

کرونا کا شکار

ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو چارٹرڈ فلائٹ پر لانےکیلئےانگلینڈ نےدوملین پاؤنڈ خرچ کئےتھےجبکہ نیوزی لینڈ بورڈ اتنا خرچہ برداشت کرنے کو تیار نہیں تھا۔

پاکستان ٹیم کمرشل فلائٹ سے براستہ دبئی آکلینڈ پہنچی تھی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں مشکلات مزید بڑھ گئیں، چھ ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دونوں ٹیموں کے درمیان میچز خطرے میں پڑگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے فائنل وارننگ جاری کردی۔ کورونا سے متاثرہ چھ کھلاڑیوں کو ان کے کمروں تک محدود رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چند ارکان ہوٹل کے کوریڈور میں ایک ساتھ باتیں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی میں دیکھے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کو فائنل وارننگ جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ اپنے کمروں سے بالکل باہر نہ نکلیں، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں