منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے اپنی نادانی کے باعث ماضی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ 15 یا 16 سال کی تھیں تو انھیں ایک فلم میں سپراسٹار سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار کے لیے رول آفر کی گئی تھی۔ یہ فلم ’لکی نو ٹائم فار لوو‘ تھی جس میں پھر کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اس وقت محسوس کیا کہ میں بہت چھوٹی ہوں اور پہلے مجھے اپنی اسکولنگ اور کالج کی پڑھائی کو مکمل کرنا چاہیے۔

میرے لیے سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کی آفر کو ٹھکرانا کافی مشکل تھا کیوں کہ مجھے سپراسٹار کے ساتھ کام کرنے کا سنہری موقع مل رہا تھا۔

بعد ازاں بالی وڈ میں 2010 میں فلم ’تین پتی‘ سے انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تاہم اس سے قبل انھوں نے بیرون ملک سے اپنی انڈرگریجویٹ کی تعلیم مکمل کی تھی۔

شردھا کپور آخری بار ’تو جھوٹی میں مکار‘ میں رنبیر کپور کے مدمقابل نظر آئی تھیں۔ فلم نے شائقین کی کافی توجہ حاصل کی تھی جبکہ باکس آفس پر بھی اچھا بزنس کرنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ بھارت میں کافی دین فالونگ رکھتی ہیں۔ پچھلے کچھ سالوں میں شردھا نے چند فلمیں کی ہیں مگر اس کے باوجود ان کے مداحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ سوشل میڈیا پر انھوں نے عالیہ اور کریتی سینون کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں