ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پٹرول بحران کیوں پیداہوا؟ وزیراعظم کےحکم پر تحقیقاتی کمیٹی قائم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ملک میں پٹرول بحران کی تحقیقات کے لیے معاون خصوصی شہزاد قاسم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ملک میں پٹرول بحران کیوں پیداہواتھا؟وزیراعظم کےحکم پرکمیٹی قائم کر دی گئی، وزیراعظم کےمعاون خصوصی شہزادقاسم کمیٹی کےچیئرمین ہوں گے جب کہ ڈی جی آئل، سی ای او پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور سابقہ سینئر جی ایم پی ایس او بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

تحقیقاتی کمیٹی ملک میں حالیہ پٹرول بحران کی وجہ کاتعین کرےگی، کمیٹی آئل کمپنیوں اورپٹرول پمپس کی جانب سےذخیرہ اندوزی کاجائزہ لےگی اور تیل بحران میں پٹرولیم ڈویژن کےاقدامات پر رپورٹ تیار کرے گی۔

کمیٹی پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد درآمد اور فراہمی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لےگی جس کی روشنی میں پٹرول کی موجودہ سال کی فراہمی کا گزشتہ سال سے موازنہ کیاجائےگا۔

کمیٹی کورونا کی صورتحال کا پٹرول کی فراہمی پر ممکنہ اثرات کا بھی جائزہ لےگی جب کہ کمیٹی ذمہ داروں کےتعین کے ساتھ آئندہ کےلائحہ عمل کاجائزہ لےگی، کمیٹی وزیراعظم عمران خان کو10جولائی تک تحقیقاتی رپورٹ پیش کرےگی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پٹرول کی قلت پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی پیٹرول قلت پر کمیٹی نہیں بناتے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں