The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب جانے والا مسافر کیوں پکڑا گیا؟

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف حکام کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر اہم کارروائی کے دوران مسافر سے ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ سعودی دارالحکومت ریاض جانے والے مسافر نے سوٹ کیس میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ مسافرتازہ خان سے1.020کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں قائم ایئرپورٹ پر برطانوی شہری کے سامان سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ملزم پرواز نمبر ای کے614لندن سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں صوبہ خیبرپختونخوا میں باچاخان ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں