بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹرف اکھاڑنے کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے قبل آسٹرو ٹرف اکھاڑنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹرو ٹرف کو مارچ یا اپریل میں اکھاڑنا تھا مگر نئی پی سی ون بنانے کی وجہ سے اگست میں اکھاڑی گئی۔

ساڑھے 4 کروڑ روپے کی آسٹرو ٹرف کی میعاد سال 2019 میں ختم ہوگئی تھی۔ رواں سال ایف آئی ایچ کی منظور شدہ جدید ٹرف لاہور اسٹیڈیم میں بچھائی جائے گی۔ جدید آسٹرو ٹرف کی امپورٹ اور لگانے میں 15 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

مکمل رپورٹ کے لیے ویڈیو دیکھیں:

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں 13 اگست کی شب بڑے عوامی جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں جشنِ آزادی بھی منایا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں