پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شہری کی گاڑی سمیت تدفین کیوں کی گئی؟

اشتہار

حیرت انگیز

براعظم امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی آخری رسومات اس کی وصیت کے مطابق قیمتی گاڑی سمیت ادا کردی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق براعظم امریکا کی آزاد ریاست باجا کیلیفورنیا سر سے تعلق رکھنے والے شخص کو اس کی وصیت کے مطابق اس کی قیمتی گاڑی سمیت سپرد خاک کیا گیا ہے۔

ڈون آڈان نامی شخص کو دو برس قبل اس کے بیٹے نے ایک گاڑی (ڈبل کیبن) بطور تحفہ پیش کی تھی لیکن وہ اس گاڑی میں زیادہ سفر نہ کرنا اور ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہوگیا۔

- Advertisement -

امریکی شخص کو جب اندازہ ہوا کہ وہ اس بیماری سے بچ نہیں سکتا اور کچھ ہی ماہ میں اس کی موت ہوجائے تو اس نے وصیت کی کہ وہ مرجائے تو اسے بیٹے سے تحفے میں ملنے والی گاڑی کے ساتھ دفن کیا جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز پہلے جب اس کا انتقال ہوا تو اہلِ خانہ نے وصیت پر عمل کرتے ہوئے خاص طور پر ایک بڑی قبر بنوائی جس میں پہلے ایک کرین کی مدد سے یہ لوڈر ٹرک اتارا گیا پھر ڈون آڈان کا تابوت اس میں رکھا گیا۔

گاڑی سمیت دفن ہونے کی تصویریں تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں