اشتہار

یو اے ای میں سونے اور چاندی کے سکے کیوں جاری ہوں گے؟ وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ اب سامنے آ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے گزشتہ روز اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ سال دبئی کانفرنس برائے قیمتی معدنیات میں سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کا جو اعلان کیا گیا تھا وہ اب جاری کیے جا رہے ہیں اور یہ سکے یورپی کمپنی ’چیک مینٹ‘ نے تیار کیے ہیں۔

دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر نے متحدہ عرب امارات کی 50 سالہ کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سونے اور چاندی کے سکے جاری کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ سکے رمضان کے بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

دبئی سینٹر نے نئے سکوں کے جو ڈیزائن جاری کیے ہیں ان میں ایک پر صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان، دوسرے پرنائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور ایک پر اللوفر ابوظبی میوزیم کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

نئے سکوں میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ دبئی دنیا بھر میں قیمتی دھاتوں اور سونے کے کاروبار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سکوں کی تیاری کا معاہدہ دبئی ملٹی کموڈٹیز سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین احمد بن سلیم اور چیک مینٹ کے چیئرمین میشل ڈیٹینا نے کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں