تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

راشدخان پی ایس ایل ادھورا کیوں چھوڑیں گے؟

لاہور قلندرز کے راشد خان پی ایس ایل میں زیادہ میچز نہیں کھیل سکیں گے، زمبابوے کے خلاف ‏ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے پر امکان یہی ہے کہ وہ ایونٹ ادھورا چھوڑ کر یو اے ای روانہ ہو جائیں گے۔

آئندہ ماہ سے زمبابوے کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے افغانستان بورڈ نے اسکواڈ کا ‏اعلان کر دیا ہے جس میں لیگ اسپنر راشد خان بھی شامل ہیں۔

ٹیسٹ سیریز کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا جب کہ پی ایس ایل 20 فروری سے شروع ہو رہا ہے، امکان ‏یہی ہے کہ راشد خان پی ایس ایل کے بیشتر میچز نہیں کھیل سکیں گے اور یو اے ای روانہ ہو ‏جائیں گی۔

ممکنہ طور پر راشد خان لاہور قلندرز کی جانب سے پورے ایونٹ میں صرف دو میچز ہی کھیل ‏پائیں گے البتہ افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑی مجیب الرحمان، نور احمد، قیس احمد اسکواڈ میں ‏منتخب نہ ہونے پر پورے ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ایک انٹرویو میں افغان لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم کے خلاف ‏کھیلنا بھی ایک مشکل چیلنج ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے پچھلے تین چار سال میں شاندار کرکٹ کھیلی اور ہر کنڈیشنز میں ‏اپنی کوالٹی کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم اسپیشل پلیئر ہے اور بطور بولر وہ ایسے بیٹسمین کو بولنگ ‏کرنا کافی انجوائے کرتے ہیں جو چیلنج دیتے ہیں کیوں کہ ایسے ٹاپ بیٹسمین کیخلاف آپ کا ‏فوکس 200 فیصد ہوتا ہے اور آپ بالکل بھی چانس نہیں دینا چاہتے کیوں کہ بابر اعظم جیسے ‏بیٹسمین کے سامنے آپ نے معمولی سی بھی غلطی کی تو وہ بھاری سزا دیتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -