پارل: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی شہر پارل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تین رنز سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم 117 رنز کے جواب میں 113 رنز تک محدود رہی، پاکستان کی جانب سے عالیہ ناز 29، ندا ڈار27اورکپتان بسمہ معروف26رنزبناسکیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کرشمہ رمہریک اور ایفے فلیچر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
West Indies have set Pakistan a target of 117 to win in Paarl 🏏
Follow LIVE 📝: https://t.co/2qFgQAdiEH#PAKvWI | #T20WorldCup | #TurnItUp pic.twitter.com/0JCC79g94G
— ICC (@ICC) February 19, 2023
اس سے قبل ویسٹ انڈیزویمنز نے پہلےکھیلتے ہوئے6وکٹوں پر116رنزاسکورکیے،راشدہ ولیمزنے30،شیمین کیمپ بیلےنے22رنزبنائے۔
پاکستان کی جانب سے آل راؤنڈرندا ڈارنے2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔