تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کامران اکمل کے بابراعظم کو مشورے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم کو وکٹ کیپر کے ساتھ اوپننگ جوڑی بنانے کا مشورہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے کامران اکمل نے کہا کہ بابراعظم کو وکٹ کیپر کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے، سرفراز احمد ہو یا محمد رضوان ،کپتان کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ وکٹ کیپر کو اوپنر بنائے تاکہ اچھا کمبی نیشن بن سکے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں ہی اوپننگ کے لیے مناسب ہیں اس سے ان کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بولنگ آل راؤنڈرز کو مڈل آرڈر میں موقع دینا چاہیے تاکہ وہ تیز رفتاری سے رنز بنائے اور اس جارحانہ بیٹنگ کے لیے فہیم اشرف، عامر یامین اور عماد بٹ کو آزمایا جا سکتا ہے۔

پاک انگلینڈ سیریز پر تبصرہ کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کی مگر ہمیں جیتنی چاہیے تھی، وہاب ریاض کے شاندار اسپیل نے ٹیم کے لیے اپنی اہمیت کو ثابت کیا ہے جب کہ حفیظ نے بھی بتا دیا ہے کہ تجربے کا کوئی نعمل البدل نہیں۔

Comments

- Advertisement -