کراچی : لیاری میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس اہلکار کے قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعےکامقدمہ مقتول کی بیوہ کی مدعیت میں درج کیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آرمیں مقتول کےبھائی،بھتیجوں سمیت5افرادکونامزدکیاگیا ، واقعے کے بعد سے تمام ملزمان فرار ہیں، فوری طورپرکوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار اسماعیل کابھائی بخت زمان اوربھتیجوں سےجائیدادکاتنازع چل رہاتھا، بخت زمان نےکچھ عرصہ قبل اسماعیل پرچاکیواڑہ تھانےمیں جھوٹامقدمہ درج کرایاتھا۔
گذشتہ روز کراچی کے علاقہ چاکیوڑہ میں بڑے بھائی اوربھتیجوں نے جائیداد کے تنازع پر پولیس کانسٹیبل کو قتل کردیا تھا ، بھتیجے نے گولیاں ماریں اور بعد میں ڈنڈوں اورسریوں سے بھی تشدد کیا جبکہ جاتے جاتے موٹر سائیکل کو بھی آگ لگادی تھی۔
مقتول کے بھائی سلیم نے الزام عائد کیا کہ اسمعیل کو بڑے بھائی بخت زمین اور اسکے بیٹوں نے جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھی ، ویڈیو میں جھگڑے کے دوران مقتول کے بھتیجے کو اسمعیل پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا تھا۔