گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل انھوں نے اور اہلیہ نے ایک دوسرے کی تصویریں دیکھ کر شادی کیلئے منع کردیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شرکت کی، اس دوران میزبان ندا یاسر کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کامران ٹیسوری نے بتایا کہ میں نے بعد منیں اہلیہ کو بتایا کہ میں نے شادی سے انکار کردیا تھا تو ان کا بھی یہی کہنا تھا کہ میں نے بھی اس شادی سے انکار کیا تھا۔
کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ہمارے نکاح کے بعد ایک دشمن بھی بیچ میں آگیا تھا جو کہ ان کے پھوپھا تھے، ان کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ ہوجائے میں یہاں شادی نہیں ہونے دوں گا۔
وہ نہیں چاہتے تھے کہ ہماری شادی ہو، ان کے پھوپھا نے اہلیہ کے والد کو بڑی تڑیاں لگا دیں، پھر میں نے بھی ضد پکڑ لی، وجہ یہ تھی کہ میں اس وقت کسی دوسری سیاسی جماعت میں تھا۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ ان کے پھوپھا ایم کیو ایم میں تھے، مگر بعد میں انھوں نے بڑی معافی مانگی لیکن اس وقت انھوں نے طے کرلیا تھا کہ یہ شادی نہیں ہوسکتی، اس وقت ہمارا نکاح بھی ہوچکا تھا۔
کامران ٹیسوری نے بتایا کہ کراچی میں ایک وقت میں بہت بارش ہوگئی تھی، نکاح کے بعد اہلیہ نے کہا کہ گھر آجائیں، اسے لگا اتنی بارش میں نہیں آئوں گا، مگر میں اپنی جیپ چلاتا ہوا پہنچا تھا اور بونٹ تک پانی تھا، اس پانی میں شہر ڈوب رہا تھا تو میں اسے پک کرنے آیا تھا۔