جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

وٹے سٹے کی شادی کا بھیانک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

ڈسکہ: بیوی اپنے بھائی کا گھر بسانے میں ناکامی پر خاوند کی قاتل بن گئی اور بھائیو کے ساتھ مل کر تشدد اور بجلی کے جھٹکے لگا کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں وٹہ سٹہ کی شادی کا بھیانک انجام سامنے آیا، بیوی اپنے بھائی کا گھر بسانے میں ناکامی پر خاوند کی قاتل بن گئی۔

وہاڑی کے عمران کو گجر کلہ میں تشدد اور بجلی کے جھٹکے لگا کر قتل کردیا گیا۔

- Advertisement -

وہاڑی کے عمران کی شادی گجر کلہ کے گلو بٹ کی ہمشیرہ نیلم سے ہوئی تھی جبکہ گلو بٹ سے عمران کی ہمشیرہ کی شادی ہوئی، جو ناراض ہوکر میکے چلی گئی۔

بھائی عمران نے بار بار منانے کی کوشش مگر بہن نہ مانی اور نیلم نے شوہر کو اپنے بھائیوں اور رشتہ رادوں کے ساتھ مل کر تشدد اور بجلی کے جھٹکے لگا کر قتل کردیا۔

پولیس نے پوسٹمارٹم رپورٹ پر دو خواتین سمیت پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں