پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

جائیداد کی خاطر بیوی نے شوہر کو زندہ جلا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

دولت کی خاطر انسان کس حد تک گر سکتا ہے یہ منظر پڑوسی ملک میں دیکھا گیا جہاں بیوی نے جائیداد کی خاطر شوہر کو زندہ جلا دیا۔

بھارتی میڈیا مطابق یہ دل دہلا دینے والا واقعہ تلنگانہ کے جتگیال ضلع میں پیش آیا جہاں دولت کا نشہ دماغ پر ایسا چڑھا کہ بیوی نے بچوں کے ساتھ مل کر اپنے سہاگ کو ہی زندہ جلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق کملاکر نامی شخص کو شدید جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ کملاکر نے دو سگی بہنوں سے شادی کر رکھی تھی اور حال ہی میں اس نے تیسری شادی کی تھی اور یہ بیوی پولاس میں رہتی تھی۔

تیسری شادی سے ناراض پہلی بیوی جمنا نے گزشتہ روز اپنے شوہر سے جائیداد کے معاملے پر جھگڑا کیا۔ اس معاملے پر خاتون کے دو بیٹوں، بیٹی اور داماد نے اپنی ماں کا ساتھ دیا۔

جھگڑا اتنا بڑھا کہ کملاکر کو پہلے انہوں نے چاقو سے حملہ کر کے زخمی کیا اور اس کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں