بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر کو قتل کرنے کی کوشش میں اس کی زبان کاٹ دی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ضلع کرنول میں پیش آیا۔ جوڑے نے 8 سالہ قبل محبت کی شادی کی تھی تاہم اکثر میاں بیوی میں کسی نہ کسی بات پر جھگڑا رہتا تھا۔
گزشتہ روز جھگڑے کے دوران بیوی نے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کی اور قینچی سے اس کی زبان کاٹ دی۔ متاثرہ شخص کو علاج کیلیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔
- Advertisement -
پولیس نے اسپتال میں شوہر کا بیان لیا جس میں اس کا کہنا تھا کہ بیوی نے جھگڑے کے دوران مجھے قتل کرنے کی کوشش کی۔
جب پولیس نے متاثرہ شخص کی اہلیہ سے تفتیش کی تو اس نے جھگڑے کی وجہ نہیں بتائی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم اب تک مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔