اٹک میں بیوی نے فائرنگ کر کے شوہر کو قتل کردیا اور خود موقع واردات سے فرار ہوگئی جس کی پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ اٹک کے علاقے کامل پور موسیٰ میں پیش آیا جہاں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو مار ڈالا اور پھر خود موقع واردات سے فرار ہوگئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کرایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی چند روز قبل ہی حضرو شفٹ ہوئی تھی اور میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع چل رہا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جائے واردات سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمہ کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔