منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

تھپڑ کھانے والی خاتون کی شوہر پر فائرنگ

اشتہار

حیرت انگیز

گجرانوالہ: پیناکھ میں خاوند سرور نے اپنی بیوی کلثوم کو تھپڑ مارا تو بیوی نے جواب میں شوہر پر گولیاں چلا دیں، جس کے بعد متاثرہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ کے علاقے پپناکھ میں خاوند محمد سرور نے اپنی بیوی کلثوم کو تھپڑ مارا، خاتون نے تھپڑ مارنے کی وجہ پوچھی تو شوہر نے نہیں بتائی جس پر بیوی نے ردعمل دیتے ہوئے شوہر پر فائرنگ کردی۔

کلثوم نے اپنے خاوند کی دونوں ٹانگوں پر فائرنگ کی جس کی نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد اہل علاقہ نے سرور کو سول اسپتال منتقل کیا۔

- Advertisement -

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی شخص کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی ہے۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو ملزمہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور پستول قبضے میں لے لیا۔

پولیس حکام نے بتایاکہ خاتون کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں اور پستول خاوند کے نام پر ہے، پولیس کا مزید کہنا ہے محمد سرور حساس ادارے کا ریٹائرڈ ملازم ہے اور وہ ان دنوں نجی ادارے میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں