تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دفتر کے لیے گھر سے کھانا لے جانے والے شوہر کو بیوی نے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون  نے گھر کا کھانا فروخت کر کے باہر سے فاسٹ فوڈ خرید کر کھانے والے نوسر باز شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

برطانوی ویب سائٹ دی مرر کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے شہری کو بیوی دفتر کے لیےدوپہر کا  کھانا گھر سے بنا کر دیتی تو وہ روزانہ اسے فروخت کر کے باہر سے فاسٹ فوڈ خرید کر کھاتا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ وہ روزانہ شوہر کو گھر کے سینڈوچ بنا کر دیتی تھیں تاکہ وہ باہر کا کھانا کھا کر صحت کا نقصان اور پیسوں کا ضیاع نہ کرے تاکہ  ہم نئے گھر کی ہر ماہ قسط ادا کرسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ شوہر روزانہ دوپہر کا کھانا باہر سے خرید کر کھاتے تھے، جس کی وجہ سے مہینے میں 200 پاؤنڈز اضافی رقم خرچ ہوتی تھی۔

’ہم نے نیا گھر خریدنے کے بعد فیصلہ کیا کہ اُس وقت تک کوئی غیر ضروری اخراجات نہیں کریں گے جب تک اقسام مکمل نہیں ہوجاتیں، اسی کے تحت ہماری بات ہوئی کہ دوپہر کے کھانے پر جو پیسے خرچ ہوتے ہیں، اُس کے سلسلے کو بھی روکیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’جب یہ طے ہوا تو میں نے شوہر کو روزانہ دو سینڈوچ بنا کر دینا شروع کیے تاکہ مہینے کے 200 پاؤنڈز کی بچت ہو اور وہ صحت بخش کھانا کھا سکیں، مگر جب  بھی شوہر سے سینڈوچ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کبھی جواب نہیں دیا‘۔

برطانوی خاتون نے کہا کہ یہ کتھا اُس وقت کھلی جب میرے شوہر اپنے دوست کے ساتھ گھر آئے، انہوں نے باتوں باتوں میں انکشاف کیا کہ جو سینڈوچ میں بنا کر دیتی ہوں وہ اسے فروخت کر کے باہر سے ہی کھانا منگا کر کھاتے ہیں۔

خاتون نے اس انکشاف کے بعد جب شوہر سے پوچھا تو پہلے انہوں نے انکار کیا مگر اب خود اعتراف کیا کہ وہ پہلے روز سے ہی ایسا کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -