بھارت میں شوہر کے گٹکا کھانے کی عادت سے تنگ خاتون نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع ہمیرپور میں 24 سالہ خاتون نے شوہر کے گٹکا کھانے کی عادت سے تنگ خاتون نے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلی۔
یہ واقعہ کروا چوتھ کی رات پیش آیا، ساریکا نامی خاتون نے پوجا کی رسم ادا کرنے کے بعد پھانسی لگائی۔
رپورٹ کے مطابق جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ساریکا نے شوہر سے گٹکا کھانے کی عادت ترک کرنے کو کہا۔ جوڑے کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی، خاتون نے چاند نظر آنے کے بعد پریشان ہوکر کمرے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور ساریکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
ساریکا اور سلبھ نے 2021 میں پسند کی شادی کی تھی تاہم شوہر کی گٹکے کی لت ان کے تعلقات میں مسلسل تنازعات کا باعث بن گئی تھی۔
گٹکا، تمباکو چبانے ک ایک شکل کینسر سمیت سنگین صحت کے مسائل کا سبب بنتی ہے۔
بیوی کی طرف سے بار بار منع کرنے کے باوجود سلبھ نے گٹکا کھانے کا سلسلہ جاری رکھا جس کا انجام بیوی کی موت پر ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔