کراچی: شہر قائد کے تاجر کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے بیوی اور بچوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تیس دسمبرکو الفلاح سوسائٹی میں قتل ہونے والے تاجر کے کیس میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں، بیوی نے بچوں کی مدد سے شوہر کوقتل کیا، مقتول کو بیلن،چمچوں اوربلے سےمارمارکر قتل کیا گیا۔
ملزمہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا شوہر عبدالستار بے وفائی کا مرتکب ہورہا تھا، جب اس نے سوال کیا، تو وہ غصہ سے بے قابو ہوگیا اور اس پر تشدد کرنے لگا۔
ملزمہ کے مطابق شوہر نے اسے مغلظات بکیں، مارا پیٹا، جب اس نے گلادباناچاہا تو وہ اور بچےغصےمیں پاگل ہوگئے اورمقتول پرحملہ کردیا۔
مزید پڑھیں: مظفرگڑھ : شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور تین کمسن بچیوں کو قتل کردیا
عورت اور بچوں نے بیلن اور بلے سے اتنے وار کیے کہ وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کا تاب نہ لا کر ہلاک ہوگیا، پولیس نےخاتون اوراس کےتین بچوں کوحراست میں لےلیا ہے۔
یاد رہے کہ آج مظفرگڑھ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ نے تین بچیوں اوربیوی کو تیزدھار آلے سےقتل کردیا۔
پولیس نےمفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو بیوی کےکردار پر شک تھا۔