بھارتی ریاست اتر پردیش میں بیوی نے بار بار طلاق کی دھمکیاں دینے پر تنگ آ کر شوہر پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے گلا کاٹ دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع شاملی کے علاقے سیلک ویہار میں اتوار کی صبح پیش آیا۔ 30 سالہ خاتون سمعیہ نے 35 سالہ شوہر محمد خورشید پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ سو رہا تھا۔
محمد خورشید اور سمعیہ کی شادی آٹھ سے قبل ہوئی تھی جبکہ جوڑے کے تین بچے ہیں۔ شادی کے ابتدائی پانچ سال ان کے ازدواجی تعلقات ٹھیک رہے تاہم بعد میں دونوں میں جھگڑا ہوتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کی باتوں میں آکر بیوی شوہر سے طلاق لینے پر تُل گئی
محمد خورشید بریانی فروخت کرتا ہے اور پچھلے تین سالوں سے طلاق لینے کی کوشش میں ہے لیکن سمعیہ اس پر راضی نہیں۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دونوں میں زبردست جھگڑا ہوا اور صبح بیوی نے شوہر کا گلا کاٹ کر جان لینے کی کوشش کی۔
شوہر کی شیخ و پکار سن کر اہل خانہ اور پڑوسی جمع ہوگئے اور خون میں لت پت محمد خورشید کو فوری اسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
واقعی کی اطلاع ملنے پر پولیس گھر پہنچی اور سمعیہ کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں ملزمہ سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ بیوی نے شوہر کی جانب سے مسلسل طلاق کی دھمکیوں سے تنگ آ کر محمد خورشید کی جان لینے کی کوشش کی۔
حکام نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔
بعدازاں ملزمہ کے والد نے بھی بیٹی کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی جس میں محمد خورشید کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔