جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

عثمان مختار سوشل میڈیا سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ اہلیہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار کی اہلیہ زنیرہ انعام نے شوہر کی سوشل میڈیا نیٹ ورکز سے نفرت کی وجہ بتا دی ہے۔

زنیرہ انعام سے انسٹا گرام پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح نے پوچھا: ’آپ کے شوہر کہاں ہیں؟ سوشل میڈیا سے بالکل غائب ہوگئے عثمان‘۔

مزید پڑھیں: عثمان مختار کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

- Advertisement -

جواب میں زنیرہ انعام نے شوہر کے ہمراہ ہائیکنگ کرنے کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا: ’وہ یہیں ہیں اور خیریت سے ہیں۔ دراصل وہ سوشل میڈیا کے استعمال سے نفرت کرتے ہیں اور میرے سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کا بھی حساب رکھتے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ میں ان (عثمان مختار) سے کہوں گی کہ مداح آپ کو سوشل میڈیا پر یاد کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں