ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے خودکشی کرلی، بچہ لاش کے پاس روتا رہا

اشتہار

حیرت انگیز

بیوی کو قتل کرنے کے بعد پولیس کے خوف سے بھاگنے والے شخص نے میٹرو ٹرین کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔

بھارتی ریاست اترپریش کے شہر غازی آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ گورو شرما نامی شخص نے اپنی بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا۔ پولیس کو اس کی بیوی لکشمی راوت کی گلا کٹی لاش ملی تھی جبکہ اس کے قریب ہی ان کا ایک سالہ بیٹا روتے ہوئے پایا گیا۔

گورو شرما نے اپنی بیوی کو 31 دسمبر کو قتل کیا تھا جس کے بعد سے وہ پولیس سے بچتا پھر رہا تھا۔ دونوں چھ مہینے پہلے گروگرام میں واقع گھر میں بطور کرایہ دار آئے تھے۔

- Advertisement -

پولیس کا کہنا تھا کہ گورو کی خودکشی کا واقعہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر لگے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔ کیمرے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پلیٹ فارم کی ریلنگ کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس نے اچانک ریلنگ کراس کیا اور ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ گورو نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کیا تھا جبکہ اینٹوں سے اس کے سر پر وار بھی کیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ انھیں اپارٹمنٹ کے گارڈ نے بند گھر میں بچے کے رونے کی اطلاع دی تھی۔ جب وہ جائے وقوع پر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ ماں کی لاش کے ساتھ ایک سالہ کا بچہ روتا ہوا موجود تھا۔

بیوی کو قتل کرنے والے مذکورہ شخص کو پولیس تلاش کررہی تھی تاہم اس نے میٹرو اسٹیشن پر ٹرین کے آگے آکر خودکشی کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں