تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی جیل میں شادی، تصاویر وائرل

لندن: دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے اپنی گرل فرینڈ اسٹیلا مورس سے جیل میں شادی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جولین اسانج اور اسٹیلا مورس کی شادی کے لیے سخت سکیورٹی والے جیل میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جیل کے دو حکام اور دو محافظوں نے شرکت کی۔

اسٹیلا مورس نے جیل کے باہر شادی کا کیک کاٹا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بیک وقت بہت خوش ہوں اور اداس بھی، میں جولین سے سچے دن سے محبت کرتی ہوں، کاش وہ اس وقت گفتگو کے دوران میں ساتھ کھڑے ہوتے۔

moris: WikiLeaks' Assange gets married in UK high-security jail - Times of  India

جولین اسانج اور اسٹیلا مورس کے دو بچے ہیں، ان کا تعلق 2015 سے قائم ہے۔ جیل میں شادی کے موقع پر مورس نے عروسی لباس زیب تب کیا تھا جس پر کڑھائی کی مدد سے ”بہادر“، ”انتھک“ اور ”آزادانہ محبت“ جیسے الفاظ لکھا گئے تھے۔

Julian Assange: Wikileaks founder gets married in Belmarsh prison - BBC News

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج ایک دہائی سے امریکی خفیہ فوجی ریکارڈ اور سفارتی راز کو منظر عام پر لانے کے جرم میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

50 سالہ جولین اسانج 2019 سے جنوبی مشرقی لندن کی جیل میں ہیں۔ اس سے قبل مجرم کو ایکواڈور کے سفارت خانے میں سات سال تک قید میں رکھا گیا تھا۔

Julian Assange: Wikileaks founder gets married in Belmarsh prison - BBC News

امریکا نے 2010 اور 2011 میں قومی راز افشا کرنے کے جرم میں جولین اسانج کی حوالگی کے لیے برطانیہ سے درخواست کر رکھی ہے۔

WikiLeaks founder Julian Assange jailed for marriage - Siasi Pakistan

برطانوی میرج ایکٹ 1983 کے تحت جیل کے قیدی یہ حق رکھتے ہیں کہ وہ جیل میں شادی کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں لیکن درخواست گزار کے لیے ضروری ہے کہ وہ شادی کے تمام اخراجات اٹھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔

Comments

- Advertisement -