اتوار, جون 30, 2024
اشتہار

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا: وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی اہلیہ اسٹیلا نے کہا ہے کہ اُن کے شوہر کو 5 سال سے زائد عرصے تک لندن کی ایک جیل میں رہنے کے بعد اب صحت یاب ہونے کے لیے پرائیویسی اور وقت کی ضرورت ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جولین اسانج آسٹریلوی دارالحکومت میں اپنی آمد کے فوراً بعد ایک نیوز کانفرنس کرنا چاہتے تھے، تاہم ان کی اہلیہ نے کہا کہ انھیں کچھ وقت کی ضرورت ہے، انھیں صحت یاب ہونے کی ضرورت ہے۔

اسٹیلا نے کہا ’’میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ براہ کرم ہمیں وقت دیں، ہمیں پرائیویسی دیں تاکہ کہ وہ اپنے وقت کے حساب سے آپ کے ساتھ بات کر سکیں۔‘‘

- Advertisement -

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے ڈیل کر لی، جیل سے رہا

واضح رہے کہ جولین اسانج ایک معاہدے کے تحت برطانوی جیل سے نکلنے، اور امریکی عدالت سے رہا ہونے کے چند گھنٹوں بعد ایک پرائیویٹ جیٹ میں کینبرا پہنچے تھے۔ معاہدے کے تحت انھوں نے امریکی دفاعی راز افشا کرنے کا اعتراف کیا۔

اسٹیلا اسانج نے کہا کہ ان کے شوہر پانچ سال سے زائد عرصے تک ہائی سکیورٹی والی جیل میں رہنے اور 72 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد ابھی آسٹریلیا پہنچے ہیں، جولین کو صحت یاب ہونا ہے، یہی ترجیح ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ جولین ہمیشہ انسانی حقوق کا دفاع کرے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں