تازہ ترین

پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز بحال

اسلام آباد : وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسز کو بحال کردیا گیا، وکی پیڈیا کو توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر بلاک کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے پاکستان میں وکی پیڈیا کی سروسزکوبحال کردیا۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیرآئی ٹی امین الحق کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کردی ہے ، کمیٹی ایک ہفتے میں وفاقی کابینہ کو سفارشات پیش کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وکی پیڈیا کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی ، وکی پیڈیا کو توہین آمیزمواد نہ ہٹانے پر بلاک کیا گیا تھا۔

پاکستان میں 3فروری کو وکی پیڈیا پر پابندی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم نے وکی پیڈیا کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مذکورہ کمیٹی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھیں، کمیٹی کے مطابق وکی پیڈیا ایک مفید سائٹ ہے جو معلومات کی ترسیل میں معاون ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پروزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کی فوری بحالی کے احکامات دیئے۔

کمیٹی وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کے اقدام اور توہین آمیز مواد تک رسائی کا جائزہ لے گی، کمیٹی پوسٹ قابل اعتراض مواد کو ہٹانے یا رسائی روکنے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی۔

Comments

- Advertisement -