لاہور کے ایک نالے میں گرنے والے ہرن کو مرنے سے بچا لیاگیا، نالے میں کیچڑ کے باعث ہرن کو نکالنے میں مشکلات پیش آئیں۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہئیر میں نالے میں پھنسا ہرن بچا لیا گیا، جسے محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ جنگلی ہرن روہی نالے میں پھنس گیا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس اہلکار وہاں پہنچے اور مقامی آبادی کی مدد سے ہرن کو نکال لیا۔
نالے میں کیچڑ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہرن کو نکالنے میں دشواری کا سامنارہا۔ ہرن کو نکالنے کے بعد اسے نہلا کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا ہے۔