ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

جہاز پٹری پر گرکر تباہ، سامنے سے ٹرین بھی آگئی (کمزور دل افراد دیکھنے سے گریز کریں)

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی پولیس نے خطرناک طیارہ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے پائلٹ کو معجزانہ طور پر بچا لیا، ناقابل یقین ویڈیو وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ ریل کی پٹری پر آگرا جس کے باعث پائلٹ شدید زخمی ہوگیا لیکن بات یہاں ختم نہیں ہوتی آگے کیا ہوا یہ پڑھ کر آپ دہل بھی سکتے ہیں۔

جی ہاں، اس خطرناک حادثے کے فوراً بعد ٹرین آگئی کیوں کہ جہاز پٹری پر گرا تھا تاہم حاضری دماغی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں نے پائلٹ کو بچا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لاس اینجلس پولیس نے تباہ شدہ جہاز سے پائلٹ ک ریسکیو کیا جس کے فوراً بعد ہی ٹرین نے بھی متاثرہ طیارے کو مزید کچل ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار نے پہلے ہی بھانپ لیا تھا کہ سامنے سے ٹرین آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں سے کہہ رہے تھے فوراً انہیں نکالو اور بھاگو!

امریکی شہری پولیس اہلکاروں کی اس مثالی خدمات کو خوب سراہ رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں