بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی ، کروڑوں روپے مالیت کا نایاب مگرمچھ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:محکمہ جنگلی حیات نے نایاب نسل کا مگرمچھ برآمد کرلیا، مارش مگرمچھ کی لمبائی 7فٹ اورعالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلی حیات نے قصور میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کامگرمچھ برآمد کرلیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے ترجمان نے بتایا کہ مارش مگرمچھ کی لمبائی 7فٹ اورعالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے، مگر مچھ کی کھال اور گوشت بیرون ملک فروخت کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکےکارروائی شروع کردی ہے۔

سینئروزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنگلی حیات کےتحفظ کیلئےاقدامات کررہےہیں، پنجاب میں پہلی بار جانوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں