فلوریڈا: امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک گاڑی سے مگرمچھ کا پاوں برآمد، مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیر کیا گیا.
تفصیلات کےمطابق فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے افسران کی گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کر لیا گیا.
وائلڈ لائف کے علاقے میں گاڑی کو چیکنگ کے لئے روکا گیا، اسی دوران گاڑی کے ڈیش بورڈ سے مگرمچھ کا پاؤں برآمد کیا گیا، گاڑی میں سوار اہلکار کا کہناتھا کہ اس نے کئی سال قبل اس مگرمچھ کا شکار کیا تھا.
وائلڈ لائف کے افسران کی جانب سے گاڑی کی تلاشی کے دوران انہیں مگرمچھ کےجسم کے حصے ملے،افسران کو جانور کی بدبو آنے پر شک ہوا، افسران کا کہنا تھا کہ جانور کو حال میں ہی مارا گیا ہے اور اسے اس جگہ سے منتقل کیا جارہاتھا.
ڈرائیور نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ اس نے مگرمچھ کا شکار قانونی اجازت نامے کے بغیرگزشتہ دنوں میں کیا تھا.