تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...
Array

’شہبازگل سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کو درخواست دیں گے‘

تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ شہبازگل کوبنیادی انسانی حقوق سےمحروم رکھا جا رہا ہے ان سے متعلق ایمنسٹی انٹرنیشنل کوبھی درخواست دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ ہائیکورٹ کافیصلہ بالکل واضح ہے شہبازگل سے ملاقات کی جاسکتی ہے عمران خان پارٹی قائدہیں انہیں ہی ملاقات سے روکا جا رہا ہے عدالتی واضح احکامات کے باوجود شہبازگل سےملاقات نہیں کرائی جارہی۔

فوادچوہدری نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود پوری اسلام آبادپولیس پمزمیں لگادی گئی ہے عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کیا گیا عدالت سےکہیں گےتوہین کی گئی شہبازگل کیساتھ جوسلوک ہواہےوہ منظرعام پر آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہےعمران خان کےدوستوں کوالگ الگ کیاجائے آج پارٹی نےشہبازگل کیساتھ اظہار یکجہتی دکھایا ہے جس سےاب انہیں خوف ہے شہبازگل کیساتھ جوسلوک کیاجارہاہےوہ سب کےسامنےآگیاہے پارٹی قائدین اورورکرزعمران خان کیساتھ تھےہیں اوررہیں گے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پارٹی کاکوئی بھی کارکن یا لیڈر پارٹی سےالگ نہیں ہے پوری پارٹی شہبازگل کیساتھ کھڑی ہے شہبازگل پر تشدد کے مزید ثبوت بھی عدالت میں جمع کرائیں گے۔

Comments

- Advertisement -