تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ کو فیصل آباد سے گرفتاری دوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ آج شاہ محمود ، اسدعمر، عمر سرفراز چیمہ گرفتار ہیں زلفی بخاری، فیاض الحسن، اعظم سواتی سمیت کئی کارکنان جیل گئے انہیں ڈیتھ سیل میں رکھا جا رہا ہے جیلوں میں حقوق فراہم نہیں کئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل بھروتحریک میں فیصل آباد سے یکم مارچ کو گرفتاری دوں گا لوگوں نے فیصلہ کیا وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں جام پور سےمحسن لغاری بھاری اکثریت سے جیتے ہیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کیساتھ انھوں نے جمہوریت پر حملہ کیا ہے ملک میں استحکام کا راستہ نظرنہیں آرہا جس نہج پر یہ لےآئےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امجد شعیب کو رات کے اندھیرے میں گرفتارکیاگیا آپ پاکستان کو کہاں پر لیکر آئےہیں ہوش کے ناخن نہیں لیں گے توملک تباہی کے دہانے پر جائےگا سپریم کورٹ میں آئین کی بالادستی کا کیس چل رہا ہے اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کرنیوالوں نےاپنے منہ کالے کئےہیں۔