اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

بائیڈن اگلا صدارتی الیکشن لڑیں گے یا نہیں؟ امریکی خاتون اول کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی صدر جو بائیڈن اگلی 4 سالہ مدت کے لیے 2024 میں ہونے والا صدارتی الیکشن لڑیں گے یا نہیں، خاتون اول کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کے شوہر صدر جو بائیڈن 2024 کو ہونے والے صدارتی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کا باقاعدہ اعلان ہونا باقی ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے نمائندے نے جب اُن سے جو بائیڈن کے دوبارہ صدارتی الیکشن لڑنے کے حوالے سے سوال کیا تو جل نے جواب دیا کہ مجھے کتنی بار یہ کہنا پڑے گا تاکہ آپ کو یقین آسکے کہ بائیڈن ایک اور مدت کے لیے صدارتی الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور توقع ہے کہ وہ جلد ایک مہم کا اعلان کریں گے۔

- Advertisement -

امریکی خاتون اول نے دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں اس امکان کو مسترد کردیا کہ 80 سالہ ڈیموکریٹک صدر 2024 کے ہونے والے صدارتی انتخابات سے باہر ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو 2024 کا انتخاب لڑنا چاہیے یا نہیں، اس وقت ڈیموکریٹس کے درمیان یہ موضوع زِیربحث ہے۔ بائیڈن خود بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اپنی عمر کے بارے میں سوالات کو مسترد کر چکے ہیں تاہم ابھی اس کا باقاعدہ اعلان کرنا باقی ہے۔

بائیڈن وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر سیڈرک رچمنڈ سے جب پوچھا گیا کہ کیا مارچ یا اپریل میں کوئی اعلان ممکن ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’بائیڈن جب بھی تیار ہوں گے، اعلان کر دیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی صدر ٹرمپ کا 2024 کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

اس حوالے سے غیر سرکاری سطح پر امریکی شہریوں سے بھی رائے طلب کی گئی تھی پولز میں کچھ امریکی شہریوں نے ان کی عمر کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں کیونکہ بائیڈن دوسری مدت کے اختتام تک 86 سال کے ہو جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں