جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نواز شریف کی واپسی کیلئے ہر حد تک جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ضرورت پڑی تو خود برطانیہ جاؤں گا اور برطانوی وزیراعظم سے بھی بات کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی واپسی کیلئےبرطانیہ جانا پڑا تو خود جاؤں گا اور ضرورت پڑی تو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سےبات کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان کا خصوصی انٹرویوپروگرام’’دی رپورٹرز‘‘میں آج شام 7 بجے نشر کیاجائے گا۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

مزید پڑھیں : حکومتِ پاکستان کا برطانیہ کو خط ، نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

خیال رہے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر نے برطانوی سیکریٹری داخلہ کو خط لکھا ، جس میں لوٹ مار کرنے والے نوازشریف کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے خط میں کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں لوٹ مار کی ، کرپشن کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہماری مدد کی جائے اور برطانوی سیکریٹری داخلہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نواز شریف کو وطن واپس بھیجیں اور ذمہ داری نبھاتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں