اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کیا حسن اور حسین نواز والدہ کی تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق خاتون اول کلثوم نواز کے انتقال کے بعد یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا ان کے دونوں‌ صاحب زادہ تدفین کے لیے پاکستان آئیں گے؟

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کے بیٹے حسن اور حسین نواز ایک عرصے سے پاکستان سے باہر ہیں، انھیں یہاں‌ مقدمات کا سامنا ہے، جب کہ نوازشریف اور مریم نواز اس وقت جیل میں ہیں.

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ موجودہ حالات میں شاید نوازشریف کے دونوں‌ صاحب زادہ پاکستان نہ آئیں. خاندانی ذرایع بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حسین اور حسین نواز پاکستان نہیں آئیں گے.

یاد رہے کہ پرویز مشرف کے دور میں جب میاں شریف کا انتقال ہوا، تب بھی شریف خاندان پاکستان نہیں آیا تھا.

واضح رہے کہ کلثوم نواز آج بہ روز منگل طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔ وہ گلے کے سرطان میں مبتلا تھیں۔

شریف خاندان نے پاکستانی ہائی کمیشن کےتعاون کی پیش کش رد کردی

دوسری جانب سیاسی مخالفت کے باوجود حکومت نے شریف خاندان کوتمام سہولتیں دینے کا اعلان کیا ہے.

حکومتی ہدایات کے بعد لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے شریف خاندان کو تعاون کی پیش کش کی تھی، تاہم یہ پیش کش رد کر دی گئی ہے.

شریف خاندان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میت کی پاکستان روانگی اور جنازہ کے تمام انتظامات وہ خود کریں گے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں