کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار نے دوسری شادی سے متعلق سوال پر خاموشی توڑ دی۔
میکال ذوالفقار نے اپنا کیریئر ماڈلنگ سے شروع کیا تھا، بعدازاں انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
حال ہی میں میکال ذوالفقار کو نجی نیوز چینل کے ایک شو میں دیکھا گیا جہاں انہوں نے اپنی دوسری شادی کے امکان کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی کیلیے مغربی اور مشرقی لڑکی میں سے کس کو ترجیح دیں گے تو انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔
متعلقہ: میکال ذوالفقار کا بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے سے انکار
میکال ذوالفقار نے بتایا کہ میرے والد نے مجھے مشورہ دیتے ہیں کہ غیر ملکی لڑکی سے شادی کرنا، وہ اکثر کہتے ہیں کہ جو میں نے کیا ہے تم بھی ویسے ہی غیر ملکی لڑکی سے شادی کرنا۔
انہوں نے کہا کہ بہرحال میرا پاکستان میں شادی کرنے کا تجربہ رہا ہے، سچ کہوں تو میں دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میرے دو بچے ہیں اور میں پُرسکون زندگی گزار رہا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ میں ایسے ہی رہنا چاہتا ہوں۔
اس سے قبل میکال ذوالفقار نے مزاحیہ شو میں شرکت کے دوران کہا تھا کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔
میکال ذوالفقار نے کہا تھا کہ اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔