جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو سپورٹ نہیں کریں گے، شوکت یوسفزئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبے میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواروزانہ 2 گھنٹےاراکین سے ملاقات کریں گے اور وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عوام کومہنگائی کی صورتحال کا سامنا ہے آئندہ ہفتے ریلیف پیکج کا اعلان کیاجائے گا، بےروزگار لوگوں کو نوکریاں دینے کیلئے آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں کیونکہ عوام متاثر ہوں گے تو گڈگورننس کا فائدہ نہیں ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کوکرپشن کی نشاندہی کیلئےایک ماہ کاوقت دیاگیاہے، کرپٹ مافیا کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی، صوبےمیں پہلی بارپرائس کنٹرول میکانزم قائم کیاگیا یہ میکانزم قیمتوں میں کنٹرول کےحوالےسےآگاہ کرے گا جب کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں