پشاور: پاکستان میں متعین ایران کے سفیرمہدی ہنر الدوست نے کہا ہے کہ چاہ بہار منصوبے سے جو ملک بھی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اسے خوش آمدید کہیں گیں ہمیں پاکستان کی سکیورٹی اتنی ہی زیادہ عزیز ہے جتنی ہماری اپنے ملک کی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ایران کے سفیر نے بتایا کہ بہت جلد چاہ بہار اور گوادر کے پلیٹ فارم سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی چاہ بہار میں بھارت کی جانب سے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار حقائق کے منافی ہیں۔
مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ کل بھوشن یادیو کے معاملے میں ہر طرح کے تعاون کے لے تیار ہیں ایے شواہد نہیں ملے ہیں کہ کوئٹہ میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان کے کمانڈر ایران سے آ رہے تھے ایران نے جس پاسپورٹ پر ویزا جاری کیا تھا اس پاسپورٹ پر ولی محمد کا نام درج تھا بد قسمتی سے غلط خبروں کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لیے دو ملین ڈالر خرچ کئے ہیں امید ہے کہ پاکستان بھی اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے اقدامات بہت جلد اٹھائے گا۔