پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

کیا پاکستان بھارت کو ٹیسٹ ہرادے گا؟ وسیم اکرم اور مائیکل وان نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوز لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ سے مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹ کے مداحوں نے دونوں ٹیموں کے درمیان تقریباً 17 سال سے پانچ روزہ مقابلہ نہیں دیکھا، اب پاکستان کی ٹیم اسپن ٹریک پر بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔

- Advertisement -

اس دوران کمنٹری باکس میں وسیم اکرم بھی موجود تھے، سابق پاکستانی کپتان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ اسپن فرینڈلی ٹریک پر بھارت کو ٹیسٹ میچ ہرا دے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے تو گرین شرٹس اسپن وکٹ پر بھارت کو شکست دے سکتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا میچ ہوگا اور یہ کرکٹ کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بھارت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3-0 کی ہزیمت سے دوچار ہوا ہے اور اسپن ٹریک پر میچ ہو تو پاکستان کے پاچ چانس ہوگا کہ وہ بھارت کو ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کردے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت دونوں ہی اپنے ہوم گراؤںڈ پر ٹیسٹ سیریز میں برسرپیکار تھے، ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو 2-1 کے مارجن سے شکست دی جبکہ بھارت تاریخ میں پہلی بار اپنی سرزمین پر وائٹ واش سے دوچار ہوا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں