جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں؟ غیریقینی صورتحال برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب اسمبلی کے اجلاس پر ق لیگ اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے آگئے، ترجمان مسلم لیگ ق نے اجلاس طلب کرنے سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کا حکم نامہ غیرآئینی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے آج اجلاس طلب کیے جانے کے معاملے پر غیریقینی صورتحال برقرار ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے آج رات ساڑھے سات بجے اجلاس طلب کیا، سیکریٹری اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے احکامات ماننے سے انکار کردیا۔

سیکرٹری اسمبلی نے کہا اجلاس کا نوٹی فکیشن16 اپریل کا ہے اور اسے ہی مانا جائے گا، سادہ کاغذ پر اجلاس کبھی نہیں بلایاگیا، اجلاس بلانے کے لیے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنا پڑتا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے بلایا جانیوالااسمبلی اجلاس غیر مؤثر ہے کیونکہ 16اپریل کو پنجاب اسمبلی اجلاس کا نوٹی فکیشن کل جاری ہوچکا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کا معاملہ ،سیکرٹریٹ کے سینئرافسران کا اجلاس ہوا ، ذرائع نے کہا پنجاب اسمبلی کے گزٹ کے بغیر اجلاس طلب نہیں کیا جا سکتا۔

افسران نے رائے دی کہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس 16اپریل کوہوسکتا ہے، ذرائع نے کہا اجلاس کیلئے ڈی جی پارلیمانی امور، اسپیشل سیکریٹری کو نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ ق نے بھی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تردید کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کا حکم نامہ غیرآئینی قرار دے دیا۔

خیال رہے پنجاب کے وزیر اعلی کے لیے پرویزالہی اورحمزہ شہباز میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا، جیت کے لیے 371 کے ایوان میں سے 186 ووٹ درکارہوں گے۔

پی ٹی آئی کے ایک سو تراسی میں سے بیس سے زائد ارکان مسلم لیگ ن کے حامی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کا منحرف گروپ چوہدری پرویزالہی کو ووٹ ڈالے گا۔

گزشتہ روزڈپٹی اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کی اسمبلی ہال میں توڑ پھوڑ کی وجہ سے اجلاس موخرکرکے سولہ اپریل کو طلب کیا تھا لیکن رات گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مشاورت کے بعد اجلاس آج ہی طلب کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں