وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں یہ نہیں کہاہم تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے،ہم نےکہا کم بڑھائیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مظاہرین پر تشدد اور آنسوگیس کی شیلنگ درست عمل نہیں ہے ہم نےبھی جب پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیاتھاتوتشددکانشانہ بنے تھے، پارلیمنٹ ہاؤس پرچڑھائی کرنےوالےملازمین کوپولیس نےپیچھےہٹایا۔
عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کےمسائل حل کرناچاہتی ہے ڈھکی چھپی بات نہیں پاکستان کتنے قرضوں کے بوجھ تلےدباہے، یہ نہیں کہاہم تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے،ہم نےکہاکم بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسائل سےنکلنےکیلئےہرپاکستانی کواپناحصہ ڈالناہوگا، 25،30سال اپوزیشن حکومت میں رہی کوئی چیزمنافع میں چھوڑکرگئی اپوزیشن پاکستان کوقرضےکےبوجھ تلےچھوڑکرگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت سےمتعلق اپوزیشن اورحکومت نےاچھاکام کیا، اپوزیشن ٹائمنگ کے پیچھے چھپناچاہتی ہےتوالگ بات ہے اپنےمفاد کیلئےاپوزیشن راتوں رات بل لاکراپنی بات منوالیتی ہے، بی بی اورنوازشریف نے چارٹرآف ڈیموکریسی پرسوچ کرہی دستخط کیےتھے اپوزیشن اپنی بات سےمکررہی ہےماضی میں یہ ہی مطالبہ کرتے تھے۔