منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

سنجے دت سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ میں ’بابا‘ کے نام سے مشہور سنجے دت سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں وہ سیاست میں قدم رکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکار سنجے دت لوک سبھا کا الیکشن لڑنے والے ہیں اور کانگریس انہیں بی جے پی کے مقابلے میں الیکشن لڑانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

تاہم سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سیاسی میدان میں آنے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’وہ سیاست میں آنے کی تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہیں، نہ وہ کسی پارٹی میں جارہے ہیں اور نہ وہ الیکشن لڑیں گے۔‘

سنجے دت نے لکھا کہ ’مداح ایسی جھوٹی خبروں کو نظر انداز کردیں اور اگر مستقبل میں انہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تو وہ اس کا اعلان خود کریں گے۔‘

واضح رہے کہ کنگنا رناوت بی جے پی امیدوار کے طور پر انتخاب لڑ رہی ہیں جبکہ گووندا نے حال ہی میں شیوسینا کے ایک دھڑے میں شمولیت اختیار کی ہے۔

سنجے دت کی آنے والی فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل ہے‘ جو دسمبر 2024 میں ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں