اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

24 مئی سے اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: محکمہ تعلیم بلوچستان نے دارالحکومت کے علاوہ صوبے بھر میں 24 مئی سے تمام اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں اسکول24مئی سے کھول دیے جائیں گے۔ محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ضلع کوئٹہ میں اسکولز بدستو ربند رہیں گے۔ اسکول کھولنے اور بند رکھنے کا فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر، برہ دیر، باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد، ماسہرا تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام، اورکزئی اور کوہاٹ میں 7 جون سے اعلیٰ تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کی پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے تعلیمی اداروں کی بندش میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو 23 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے باعث تمام صوبائی وزارئے تعلیم نے مذکورہ فیصلے کے تحت اعلانات کیے تھے۔

ممکنہ طور پر اب تمام صوبوں میں 24 سے اسکول کھول دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں