ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی، مراد سعید کا بلاول کو جواب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ کی طاقت والا وزیر اعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا۔

وفاقی وزیر مواصلات و رہنما پاکستان تحریک انصاف مراد سعید ایک مرتبہ پھر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی۔

انہوں نے بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کی طاقت والا وزیر اعظم عالم اسلام کا ترجمان بنا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وصیت کی پرچی والوں سے دنیا ڈومور کے مطالبے کرتی ہے لیکن ووٹ کی طاقت سے آنے والے سے دنیا مدد کی اپیل کرتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرچی والوں نے قوم کو’’ٹیررازم‘‘کے دلدل میں دھکیلا اور  ووٹ کی طاقت  سے آنے والا دنیا کو ’’ٹورازم‘‘ کی دعوت دے  رہا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ جب قیادت وصیت نہیں ووٹ سے آئے تو دنیا بھی اس قوم کو عزت دیتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں